• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ؕایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 15 سالہ لڑکے کو سزا

لندن ( جنگ نیوز) بائیسکل کے تنازع میں چاقو کے وار کرکے39 سالہ ڈیرن ایڈجنٹن کو قتل کرنے والے 15 سالہ لڑکے کو سزا سنا دی گئی ۔ گزشتہ سال 21 جون کو نوعمر لڑکے نے چھری کے ایک ہی مہلک وار سے ڈیرن ایڈجٹن کو زخمی کر دیا تھا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ یہ واقعہ برسٹل کے علاقے سینٹ پالس میں پیش آیا تھا۔ قاتلانہ حملے کے وقت لڑکے کی عمر صرف 14 سال تھی۔ لڑکے نے قتل کے اقدام سے انکار کیا تاہم عدالت نے اسے مین سلاٹر کا مرتکب قرار دیا ۔ کم عمر کی وجہ سے اس لڑکے کا نام افشا نہیں کیا گیا تھا ۔ عدالت نے اسے ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ۔ ایک گواہ نے عدالت کو بتایا کہ اس نے لڑکے کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں قتل کروں گا۔ سزا سنانے کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ لڑکے کا بچپن مشکلات کا شکا رہا تھا ۔وہ 11 سال کی عمر سے ہی منشیات کی سپلائی پر مجبور ہوگیا تھا۔ اس سے قبل وہ کاؤنٹی لائنز منشیات آپریشن کا حصہ تھا اور ماڈرن سلیوری کا شکار تھا۔
تازہ ترین