• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں کے لوگوں کے مصارف زندگی برطانوی اوسط سے زیادہ

لندن (پی اے) ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں مصارف زندگی زیادہ بلند ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد گروسری، بجلی اور پیٹرول جیسی اشیائے ضرورت پر ہر سال ہزاروں پونڈ زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ ہیٹنگ آئل فرم بائیلر جوائس کے مطابق دیہی کمیونٹیز میں رہائش پذیر افراد کیلئے سامان کی لاگت اوسط قومی شرح کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ نام نہاد رورل انفلیشن قومی اوسط سے زیادہ بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو گھریلو ایندھن، پٹرول اور ڈیزل پر اضافی اخراجات کرنا پڑتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دیہی علاقوں میں ہائوس ہولڈز اشیائے ضرورت پر یوکے سالانہ اوسط کے مقابلے میں 3300 پونڈ سے سالانہ زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ بوائلر جوس چیف ایگزیکیٹیو لی کوولس نے کہا کہ کنٹری سائیڈ میں رہنا ایک معاشی چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین