• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سال کے کم عمر بچوں پر بھی جنسی تعلقات میں کا شبہ

لندن (نیوز ڈیسک) 6 سال کے کم عمر بچوں پر بھی جنسی تعلقات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنسی تصاویر اور وڈیوز شیئرز کرنے والے ینگسٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ انہیں 2017 اور 2019 کے درمیان چھ اور 13 سا ل عمر کے 353 بچوں کے جنسی تعلقات میں ملوث ہونے کا شبہ ہوا تھا۔ ٹیلی گراف کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے بتایا ہے کہ انہیں 6 سال تک کے کم عمر 300 بچوں پر خودساختہ جنسی عمل میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ افسران کا کہنا تھا کہ اپنی جنسی تصاویر اور وڈیوز شیئرز کرنے والے ینگسٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا تھا مگر انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ قانون شکنی کر سکتے ہیں۔ فورس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جنوری 2017 سے اگست 2019کے درمیان چھ اور 13 سال عمر کے 353 بچوں کو مشتبہ پایا گیا۔ جنسی عمل کی تشریح نو عمروں میں اس رجحان کی حیثیت سے کی گئی کہ وہ اپنے ہم عمروں کو اپنی عریاں تصاویر بھیجتے ہیں۔ ہم عمروں کو بھیجی گئی یہ تصاویر نجی ہوتی ہیں مگر کچھ پیڈوفائل کے ہتھے لگ جاتی ہیں۔
تازہ ترین