• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دباؤ کی پروا نہیں، کشمیر سے متعلق فیصلہ نہیں بدلوں گا، مودی

کشمیر سے متعلق فیصلہ نہیں بدلوں گا، مودی


نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عالمی دبائو کی پروا نہیں اور کشمیر سے متعلق وہ اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے اور متنازع شہریت قانون پر قائم رہیں گے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور متنازع شہریت قانون کے فیصلے بھارت کے لیے ضروری تھے۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے دباؤ کے باجود ہم ان فیصلوں پر قائم رہیں گے۔

اس موقع پر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے حوالے سے نریندر مودی نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ بنادیا گیا ہے جس کے تحت جلد از جلد مندر کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔

تازہ ترین