• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کورونا وائرس کی شروعات چین کی سرکاری لیبارٹری میں ہوئی؟

کراچی(نیوزڈیسک) کیا کورونا وائرس کی شروعات چین کی سرکاری لیبارٹری میں ہوئی؟ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس موذی مرض کا آغاز ووہان کی ایک مچھلی مارکیٹ سے 300 گز فاصلے پر واقع ایک تحقیقی ادارے میں ہوا۔

یہ بھی دیکھئے : چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1770 ہوگئیں


بیجنگ کے زیراہتمام سائوتھ چائنا یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات ووہان کی ایک لیبارٹری سے ہوئی جہاں چمگادڑوں اور جانوروں کو ہونے والی سانس کی بیماریوں پر تحقیقات کی جارہی تھی۔ 

چمگادڑوں نے ایک محقق پر حملہ کیا اور چمگادڑ کا خون اس کی جلد پر لگ گیا۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی چمگادڑوں کو غذا کے طور پر بھی استعمال کرتی تھی۔ سائنس دانوں نے اسی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات مذکورہ لیبارٹی سے ہوئی۔

تازہ ترین