• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ ،لینڈ ایکوزیشن کیلئے اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی کے نئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو(اے ڈی سی آر) کیپٹن ریٹائرڈ شعیب نے چارج سنبھال لیا ہے۔رنگ روڈ منصوبہ کیلئےفیز ون جی ٹی روڈ(این فائیو) تا موٹر وے(ایم فائیو)ایکوائر کی جانےوالی اراضی کی قیمت کے تعین کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔جس میں26مواضعات میں ایکوائر کی جانےوالی اراضی کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔جبکہ کئی مواضعات میں تاحال کھیوٹ بلاک ہیں۔رنگ روڈکیلئے تقریبا 14600 کنال اراضی کی لینڈ ایکوزیشن کیلئے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔رنگ روڈ منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی مد میں تقریبا چارارب روپے مختص ہیں۔ادھر منصوبہ کیلئے قرض دینےوالے چینی بنک نے چیئر مین پی اینڈ ڈی،ڈپٹی کمشنر اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی بار بار تبدیلیوں ،آر ڈی اے کی ٹیکنیکل استعداد کار اور رنگ روڈ منصوبہ کی بار بار الائمنٹ میں تبدیلیوںکے بعد سنگجانی سے اسلام آباد کو ملانے والے اضافی روڈ لوپ پر بھی اعتراض کردیا ہے۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک (اے آئی آئی بی) نے رنگ روڈ منصوبہ کیلئے4سو ملین ڈالر قرض کی حامی بھری ہوئی ہے۔
تازہ ترین