• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سکیورٹی سپیشل پراجیکٹ یونٹ کے ہزار جوانوں کی تربیت مکمل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سہالہ پولیس کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی عباس احسن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پراجیکٹ یونٹ میں ایک ہزار افسران و جوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے جبکہ 350جوانوں کے تیسرے بیج کا لانگ ٹرم کورس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کالج سہالہ میں جدید میوزیم قائم کیا جا رہا ہے۔ کالج میں جدید تھیم پارک کے منصوبے کا پی سی ون تیار ہو چکا۔ تھیم پارک میں سپورٹس کمپلیکس، اوپن ائر تھیٹر، ہائیکنگ کلب اور ڈرائیونگ ٹریک بنائے جائیں گے۔19 سال بعد پنجاب پولیس کا دستہ 23مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کریگا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی قیادت میں 200پولیس افسران اور جوانوں کا دستہ پریڈ میں حصہ لے گا۔ کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ایس پی عامر خلیل نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 61سال میں اب تک 90ہزار افسران و جوان فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جن میں سری لنکا، زمبابوے، یوگنڈا، گھانا، زمبابوے، افغانستان، ماریشس، افغانستان، فلسطین اور مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے کیڈٹس شامل ہیں۔ کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت کالج کے تینوں کیمپس کی حدود میں مختلف اقسام کے 70 ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین