• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانپور ڈیم سے کینٹ کی آبادیوں کو پانی کی دوبارہ فراہمی شروع

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) خانپور ڈیم سے کینٹ اور بعض شہری آبادیوں میں پانی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی ہے ، خانپور ڈیم نہر کی دس روزہ بھل صفائی کے باعث کینٹ اور شہر کی بعض آبادیوں کو پانی کی سپلائی بند تھی جس کے باعث صارفین کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے بعد کینٹ کے تمام پانی ذخائر بھر لئے گئے ہیں اور آگے صارفین کو بھی معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین