• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے یواین قراردادوں کو پائوں تلے روند دیا‘ حامد موسوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پائوں تلے روند دیا ہے، استصواب رائے کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائیگا۔ یو این سیکرٹری جنرل کی افغان مہاجرین کی میزبانی کی محض تعریف ناکافی ہے، عالمی برادری اور یواین پاکستان کو لگے زخموں کا بھی مداوا کریں۔ بھارت ترک صدر کے بیان پر سیخ پا نہ ہو۔ بھارت یو این سے جنگ بندی نہ کرواتا تو پورا کشمیر آج آزاد ہو چکا ہوتا۔ امریکہ کی ثالثی سے ہوشیار رہا جائے ورنہ کشمیری بھی فلسطینیوں کی طرح ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ایام عظمت نسواں کی اختتامی محفل سے خطاب میں حامد موسوی نے کہا کہ خواتین عالم حضرت فاطمتہ الزہرا کی سیرت اپنا کر مغرب و مشرق کے استحصال سے نجات پا سکتی ہیں۔ یواین کی بے حسی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں نصف سال سے کرفیو نافذ ہے‘ سینکڑوں کشمیریوں کو گمنام قبروں میں دفن کیا جا رہاہے۔
تازہ ترین