• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں کے تعین کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ 26رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کرتے ہیں جس میں تمام تاجر تنظیموں اور ہول سیلرز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ادھر تمام تر انتظامی و حکومتی اقدامات کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہیں۔ اتوار کو ادرک 480سے 500روپے کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ اسکی سرکاری قیمت 425سے 440تھی۔ لہسن 300/330کی بجائے 350/400تک فروخت ہوتا رہا۔ سبز مرچ 210/235کی بجائے 320روپے کلو‘ ٹماٹر 34/42کی جگہ 50/55روپے کلو رہا۔ بھنڈی 240/250 روپے میں فروخت ہوئی جس کا سرکاری ریٹ 180/190روپے تھا۔ حکومت کی طرف سے گھی کی قیمت کم کرنے کے اعلان کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے ایک کلو والا گھی کا پیکٹ غائب کر دیا ہے۔ زندہ پولٹری کے ریٹ میں بھی 10سے 20روپے کا اتار چڑھائو جاری ہے۔ اتوار کو فی کلو نرخ 165روپے رہے۔ کالا کولو سیب 130/150روپے کی بجائے 160/200 روپے کلو رہا۔ مسمی 60/78کی بجائے 120/150روپے درجن فروخت ہوتی رہی۔
تازہ ترین