• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کی ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او نے ریونیو برانچز کو اپنی ریکوریاں بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور اے آر ایس شہریار سے میٹنگ میں نہ آنے پر جواب طلبی کر لی ہے، پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری مہم کو تیز کرنے کیلئے ڈیفالٹرز کی جائیدادیں سربمہر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ، گزشتہ روز ایڈیشنل سی ای او فہیم علی کی زیر صدارت تمام ریکوری برانچز کے سٹاف کا اجلاس ہوا ، جس میں پراپرٹی ٹیکس ، واٹر ریکوری، شاپس رینٹ ، ہورڈنگ فیس، لائسنس فیس وغیرہ کے عملہ نے شرکت کی ، ایڈیشنل سی ای او فہیم علی نے واٹر ریکوری برانچ کو ہدایت کی کہ جو صارفین پانی کے بل ادا نہیں کر رہے ہیں ان کے پانی کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں اور پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی جائیدادیں سربمہر کر دی جائیں۔
تازہ ترین