• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا کو جائیداد و زمینیں ہڑپ نہیں کرنے دینگے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے قبضہ مافیا کے خلاف نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تھانہ گولڑہ پولیس نےقبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مافیا کے کارندوں ملک جنید ،ملک بلاول اور بلال کو گرفتار کر لیا جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شبیراحمد تنولی معہ ٹیم نے کی ، آئی جی نے کہا ہےکہ قبضہ مافیا کو کسی صورت بھی شہریوں کی جائیداد اور زمینوں کو ہڑپ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف اس وقت تک کاروائیاں جاری رکھی جائیں جب تک ان کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ۔
تازہ ترین