• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے ایک لاکھ 63ہزارلوٹ لیے،مسلم ٹائون میں ایک لاکھ 10ہزار کاڈاکہ،2کاریں چوری

لاہور (کرائم رپورٹرسے) مانگا منڈی کے علاقہ واڑہ پیراں والا روڈ پر ناظم جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کی اسی دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی یک گولی ناظم کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہنجروال کے علاقے سے نذیر اور فیملی سے 2لاکھ 54کی نقدی و زیوارات لوٹ لئے گئے، گلشن اقبال سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عامر سے1لاکھ 63 ہزار،ڈیفنس کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کرمنیر احمد اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر1لاکھ 23 ہزار روپے کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، مسلم ٹاون کے علاقے میں ڈاکو ابراہیم سے 1لاکھ10ہزار روپے ،سندر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو یعقوب اور فیملی سے1لاکھ 5ہزار کی نقدی و زیوارات،لٹن روڈ سے عبدالرحمان سے گن پوائنٹ پر 66ہزار نقدی موبائل فون اور ساندہ میں احسان ہاشمی سے 80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور نیو انارکلی سے وقار اور غالب مارکیٹ سے عدیل گاڑیاں جبکہ رنگ محل سے مبشر اعوان ،گواالمنڈی سے عما و اور مصطفی ٹاون سے نعیم وقار کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
تازہ ترین