• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیتکیلئے پروفیسر ارشاد کی خدمات لازوال ہیں، ڈاکٹر خالدمسعود

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر ارشاد حسین قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی ۔اس موقع پر پروفیسر محمود علی ملک ، پروفیسر ظفر اللہ خان، پروفیسر شعیب شفیع، پروفیسر صداقت علی خان،پروفیسر عطیہ مبارک، پرو فیسر عبدلمجید چوہدری، پروفیسر سہیل چغتائی ،پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسر محمد امجد، حافظ اعجاز ، پروفیسر فرید احمدخان، ڈکٹر خواجہ خورشید اور دیگر شریک تھے ۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے لئے ان کی خدمات لازوال ہیں ۔پروفیسر عطیہ مبارک کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ ریٹائرہوتے ہیں لیکن اتنی عزت کم لوگوں کو ملتی ہے جتنی پروفیسر ارشاد کو ملی ۔ پروفیسر محمود علی ملک کا کہنا تھا کہ کسی کی زندگی کا اصل اثاثہ یہ ہی ہے کہ اس کو عزت اور کامیابی سے الوداع کیا جا ئے ۔ پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ پروفیسر ارشاد نے ہمیشہ غریبوں کے لئے ہمدردی کی ضرورت مندوں کے کام آئے میو ہسپتال کی تاریخ میں ان کی بے پناہ خدمات ہیں ،پروفیسر ظفر اللہ خاں, پر وفیسر شعیب شفیع نے بھی خطاب کیا۔ کہا کہ ارشاد صاحب ہمارے دل میں رہتے ہیں یہ لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں ۔پروفیسر ارشاد حسین قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کے41 سالہ کیرئر میں 37 سال کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں گزارے ۔
تازہ ترین