• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز ہسپتال کی2امیج انٹنسی فائر مشنیں اور2انستھیزیا مشینیں خراب

لاہور(جنرل رپورٹر ) سروسز ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجری کیلئے دونوں امیج انٹنسی فائر مشنیں عرصہ سے خراب پڑی ہیں جبکہ ان تھیٹرز کے لیے چار میں سے دو انستھیزیا مشینیں بھی ناکارہ ہوگئیں ہیں۔ سروسز ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کا شعبہ مشینری خراب ہونے سے شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ مریضوں کو علاج معالجہ میں مشکلات سامنا ہے ۔ آرتھوپیڈک سرجری کے مین آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں موجود دونوں امیج انٹنسی فائر مشینیں خراب ہوگئی ہیں۔ دونوں امیج انٹنسی فائر خراب ہونے سے مریضوں کے فریکچر کے آپریشن تعطل سے دوچار ہوگئے ہیں۔ سروسز ہسپتال کے آرتھوپیڈک تھیٹر میں موجود چار میں سے دو انستھیزیا مشینیں بھی ناکارہ چکی ہیں جن کی جگہ نئی انستھیزیا مشینیں تاحال فراہم نہیں کی جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سروسز ہسپتال میں شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کو نئی مشینری فراہم کرنے کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کر سکا ہے۔تاہم رابطہ کرنے پر متعلقہ حکام کا کہنا تھا آرتھوپیڈک سرجری میں امیج انٹنسی فائر مشینوں کو جلد درست کر لیا جائے گا اس حوالےسے مریضوں کوئی مشکل نہیں ہو رہی ۔
تازہ ترین