• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کاپریس کلب کے باہرمہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی )سنی تحریک کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا ۔پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژ نل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہاحکومت نے مہنگائی کے سونامی نہ روکا تو گلی گلی حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہا کہ عمران خان محض تقریروں اور بیانات سے ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے۔موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاںکرونا وائرس ہیں۔نا اہلوں اور نا لائقوں نے حکومت اور ملک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دیگر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی کا طوفان بدتمیزی حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا۔سفید پوش طبقہ کیلئے زندہ رہنا محال ہو چکا ہے۔حکومت تاجروں ،صنعت کاروں ،مزدوروں غریبوں کو دیوار سے لگا رہی ہے ۔طاہر ڈوگر نے کہا کہ تعلیمی نظام ملک بھر میں یکساں کیا جائے ۔ ضلعی صدر علماء بورڈ عبداللہ ثاقب اراکین رابطہ کمیٹی محمد عمر قر یشی،افتخارخان، مو لا نا سیف اللہ نقشبندی،مولانا غلام محی الدین جلالی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد مو جود تھی۔
تازہ ترین