• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023تک وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے ،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پار لیمنٹ کے اندر باہراحتجاج کا مقصد احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی۔ اپوزیشن مارچ میں کچھ ہونیکیʼʼ آسʼʼلگا کر خود کو تسلی دے رہی ہیں 2023تک کئی مارچ کے مہینے آئیں گے مگر وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی وزیر اعظم عمران خان خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہورمیں صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان، چیئر مین وزیر اعلی شکایات سیل زبیر خان نیازی،وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن پنجاب محمد وسیم رامے،ایم پی اے خیال کاسترو سمیت مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں جسکی وجہ سے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری آرہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ،داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔
تازہ ترین