• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھرمیں انسدادپولیو مہم آج سےشروع ہوگی

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بھرمیں انسداد پولیومہم کاآغازآج سےہورہاہےجس کےدوران 95 ہزار سے زائدپولیوورکرایک کروڑ94لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچائوکی خوراک گھر گھر جاکر فراہم کریں گے ۔پولیو مہم کی کامیابی کے لئے مختلف گزرگاہوں، ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈوں اور بین الصوبائی داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ حکومت کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دے گی۔پنجاب پولیو پروگرام نے گھر گھر ، ہسپتالوں اور اہم گزرگاہوں پر انسداد پولیو ویکسین بچوں کو پلانے کے لیے 50 ہزار سے زاید ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو پروگرام نے مہم کے سلسلے میں شکایات معلوم کرنے اور معلومات کے حصول کے لئے واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 متعارف کروا دی ہے۔ انہوںنے والدین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ انسداد پولیو ویکسین مکمل محفوظ اور موثر ہے۔ جو پاکستان کی لیبارٹری سے منظور شدہ ہے۔ والدین اپنے بچوں کوزندگی بھر کی معذوری سے بچانے اورملک سے اس لعنت کا خاتمہ کرنے لئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جاسکے ۔
تازہ ترین