• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے امتحانات آج شروع ہونگے

لاہور(خبر نگار) محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے،امتحانات میں 1298 خصوصی طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ڈی جی پرویز اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ امتحابات کیلئے صوبہ بھر میں 46 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں متاثرہ سماعت ،متاثرہ بصارت اور جسمانی معذور طلبا و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ڈائریکٹر شہزاد ہارون کا کہنا ہے کہ لاہور میں خصوصی طلبہ کے امتحانات کے لیے چار امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گلبرگ ،گورنمنٹ نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنڑ جوھر ٹاون،گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول برائے ڈیف گرلز چوبرجی اور گورنمنٹ سن رائز انسیٹیٹویٹ فار بلاہنڈ راوی روڈ میں بنائے گئے ہیں۔
تازہ ترین