• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر ویڈیولوڈ کرنے والے 2کانسٹیبل معطل

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پتنگ بازی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ پولیس ریسپانس یونٹ ساندہ کے کانسٹیبل رضوان اور پی آر یو سمن آباد کے کانسٹیبل عبداللہ نے پتنگ بازی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ واقعے کا علم میں ہونے پر سی سی پی او نے ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر) اجمل کو محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی میں پولیس اہلکاروں کا ملوث ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ معطل ہونیوالے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ ۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی کہ ہفتہ اور اتوار کو خصوصی حکمت علی تیار کر کے پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین