• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار) تحریک اساتذہ پنجاب میں شامل اساتذہ تنطیموں کے سربراہوں کا اجلاس آج بروز سوموار مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار میں ہوگا جس میں تحریک اساتذہ پنجاب کے احتجاج کے بعد سیکرٹری سکولز پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر بنائی گئی کمیٹیوں کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔بالخصوص سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی ، ریشنلائزیشن ، پے پروٹیکشن ، تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی، پے سکیل کی از سرنو تشکیل ، یوٹیلیٹی الائونس ، ان سروس پروموشن اور ٹائم سکیل پر غور و خوس کیا جائے گا۔
تازہ ترین