• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی کوئی طاقت دینی نصاب کو نہیں بدل سکتی،قاری حنیف جالندھری

ملتان (سٹاف رپورٹر) دینی مدارس کی حریت و آزادی فکر کے لیے دباؤ قبول کیا ہے نہ کریں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دینی نصاب کو نہیں بدل سکتی، مدارس کے نصاب تعلیم، نظام تعلیم، نظام مالیت میں ادنی بھی تبدیلی قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم اسلامی ثقافت کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقالمدارس سے کیے گئے حکومتی معاہدے کی حکومت نے پاسداری نہ کی تو کسی معاہدے کے پابند نہیں ہوں گے، حکومت معاہدے کو جلد عملی شکل دے، اتحاد تنظیمات مدارس کے اتفاق کے بغیر ہر اقدام مسترد کیا جائے گا۔
تازہ ترین