• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مردان(نمائندہ جنگ) پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا ایس پی آپریشن مشتاق احمد نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ ذرائع سے ڈی پی او سجادخان کو اطلاع ملی کہ پشاور سے اسلحہ کی بڑی کھیپ موٹر کار کے ذریعے سخاکوٹ ملاکنڈ سمگل کی جارہی ہے جس پر ڈی ایس پی محمدطیب جان اور ایس ایچ او عجب درانی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مردان نوشہرہ روڈ پر باب مردان کے قریب ناکہ بندی کی ‘اس دوران مشکوک گاڑی آتی ہوئی دکھائی دی جسے روک کر تلاشی لی گئی تو ڈیش بورڈ کے نیچے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 45 پستول برآمد کئے گئے۔
تازہ ترین