• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے والوں میں ایک بڑی تعداد اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے،عمروزیر

پشاور ( وقائع نگار ) ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کے لیے قانونی طریقے اپنا نے اور غیر قانونی راستوں کی حوصلہ شکنی کے لیے عوام میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے ہیومن ریسورس کے نجی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کونسلر سید عمر وزیر نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے والوں میں ایک بڑی تعداد اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے جو کہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گروپ کی صورت میں باہر نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ادارہ ملک بھر میں ایک لاکھ لوگوں سے رابطہ کر چکا ہے انہیں بیرون ملک جانے کے حوالے سے صحیح سمت میں آگاہی دی تاکہ انہیں بیرون ملک جانے سے متعلق فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔ اس موقع پر یاسر اقبال نے کہاکہ بیرون ملک ہنر مندوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق معلومات اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے پاکستان میںبیرون ممالک تعلیم و روزگار اور دیگر مقاصد کے حصول کے لئے ہجرت کے رجحان میں گزشتہ چار دہائیوں سے اضافہ دیکھاگیا ہے تاہم اس سے متعلقہ درست معلومات اور آگاہی کے حوالے سے فقدان ہے
تازہ ترین