• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ سے جڑے ہوئے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں اور شہریوں کے متاثر ہونے کا مقدمہ جیکسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 143/20 جیکسن تھانے کے ایس ایچ او ملک عادل کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کیماڑی میں مسان روڈ، ریلوے کالونی، جیکسن بازار اور اطراف کی آبادی میں زہریلی گیس سے شہریوں کے متاثر ہونے کا عمل گزشتہ شام 6 بجے شروع ہوا تھا۔ ایف آئی آر آج صبح 6 بجے کے وقت پر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے کے اندراج کے وقت تک زہریلی گیس کا شکار ہوکر 5 افراد جاں بحق، 63 متاثر ہوچکے تھے۔ ایف آئی آر میں گیس پھیلنے کی وجوہات کا کھوج لگانے اور ملزمان کو تلاش کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیماڑی کے علاقے میں مبینہ زہریلی گیس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 130 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین