• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر ایوارڈز، گلی بوائے نے دس ایوارڈ اپنے نام کرلئے

فلم فیئر ایوارڈز، گلی بوائے نے دس ایوارڈ اپنے نام کرلئے


ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کے 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم گلی بوائے نے 10 ایوارڈ کے ساتھ لوٹ لیا۔ بولی وڈ کے معتبر فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ گزشتہ روز سجایا گیا ۔ اس موقع پر فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیے گئے، پوری تقریب میں فلم گلی بوائے چھائی رہی اور 10 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے بہترین فلم، ہدایت کار،اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، معاون اداکارہ، میوزک، اشعار، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ نے فلم گلی بوائے میں بہترین اداکاری کی وجہ سے حاصل کیا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کے حصے میں فلم گلی بوائے کی وجہ سے آیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ گلی بوائے کو دیا گیا۔ فلم گلی بوائے کی ہدایت کارہ زویا اختر نے بہترین ہدایت کاری کا اعزاز پایا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی فلم گلی بوائے میں اداکاری کرنے والے سدھارت چترویدی نے جیتا۔ فلی گلی بوائے میں ہی اداکاری کرنے والی امروتا سبھاش نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بہترین میوزک البم، اشعار ، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی اسی فلم نے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین