• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر میرا ایک ہی اکاؤنٹ ہے، رابی پیرزادہ

ٹک ٹاک پر میرا ایک ہی اکاؤنٹ ہے


اسلام آباد (ایجنسیاں) رابی پیرزادہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔سابقہ گلوکارہ رابی پیزادہ کا کہنا ہے کہ اْن کا ٹِک ٹاک پر صرف ایک اکائونٹ ہے۔گزشتہ روز سابقہ گلوکار رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ میوزیکل ایپ ٹِک ٹاک پر اْن کا صرف ایک اکائونٹ ہے باقی اکائونٹ جعلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت سے لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہور رہی ہیں کہ ٹِک ٹاک پر ان کے نام سے بہت سے جعلی اکائونٹ بنے ہوئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پہلے جو ان کی میوزک اور گانوں کی ویڈیوز ہوتی تھیں اْن پر کاپی رائٹ لگا ہوا تھا اور اْن کو ان کی اجازت کے بغیر شیئر نہیں کرسکتے تھے لیکن میں اب جو بھی ویڈیوز بناتی ہوں اْس میں اللہ کا پیغام ہوتا ہے اور اْن پر کوئی کاپی رائٹس نہیں ہوتا ہے جو صارفین شیئر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین