• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینی میٹڈ فلم ’آن وارڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

اینی میٹڈ فلم ’آن وارڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری  


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی اینی میٹڈ چٹ پٹی فلم آن وارڈ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔ ڈین اسکنلون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جن کی چلبلی سی حرکتیں ہر ایک کوخوب محظوظ کرتی ہیں جبکہ ان بھائیوں کو جستجو اور کھوج اس بات کی ہے کہ ان میں جادوئی صلاحیت ہیں بھی کہ نہیں اور اسی حقیقت کو سمجھنے کے لیے دونوں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں۔اینی میٹڈ فلم آن وارڈ میں ٹام ہالینڈ، کرس پٹ، جولیا لوئس سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادع جگایا ہے جبکہ فلم 6مارچ کوریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین