• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب خوبصورت ملک، اس کے عوام زبردست ہیں، پیرس ہلٹن

نیویارک (ایجنسیاں) امریکی ماڈل و گلوکارہ پیرس ہلٹن نے سعودی عرب کی سیر و سیاحت کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں سب لوگوں نے میر ی پذیرائی کی۔ وہ میرے ساتھ بڑے شائستہ تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن جو ابوظہبی میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے ایک کانفرنس میں شریک تھیں انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خوبصورت ہے اور اس کے عوام زبردست ہیں۔ سعودی عرب سحر آفریں علاقہ ہے۔ یہاں کے ہوٹل، مارکیٹیں، روزگار کے مواقع اور عوام بہت عظیم ہیں۔

تازہ ترین