آپ آف لائن ہیں
اتوار4؍شعبان المعظم 1441ھ 29؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جیمز بانڈ کی نئی فلم بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی

لاس اینجلس (ایجنسیاں) کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں انسانوں کے ساتھ دیگر صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہیں اس کی وجہ سے اب ہولی وڈ فلم انڈسٹری بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی چین میں تشہیر ہونی تھی جس کے لیے فلم کی کاسٹ اور ٹیم کا اپریل میں دورہ شیڈول تھا۔ اسٹار اداکار ڈینیئل کریگ بھی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اب اسٹارز کی اس ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ فلم ساز کمپنی یونیورسل پکچرز کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ چین بطور فلمی صنعت اس کے لیے بہت بڑی منڈی ہے کیونکہ صرف گزشتہ سال امریکی فلم انڈسٹری کو اس سے 6 ارب پانڈز تقریبا 12 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔ جیمز بانڈ سیریز کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم اسپیکٹر، جس میں ڈینیئل کریگ نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا، نے صرف چین میں ہی 6 کروڑ پانڈز یعنی 12 ارب پاکستانی روپے کمائے تھے۔

دل لگی سے مزید