آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لیونی فان ہیسے مس جرمنی منتخب

برلن (اے پی پی) لیونی فان ہیسے کو سالانہ مقابلہ حسن میں مس جرمنی منتخب کیا گیا ہے۔ رواں برس مس جرمنی کے انتخاب کے لئے مقرر جیوری میں کوئی مرد شامل نہیں تھا۔رواں برس کے لیے مس جرمنی کے مقابلہ حسن کا تاج نمیبیا میں پیدا ہونے والی لیونی فان ہیسے کے سر پر سجایا گیا ہے۔ ان کو اس مقابلے میں خاص طور پر لارا رونارسن اور اناستاسیا مالیس کے سخت چیلنج کا سامنا تھا۔ اس مقابلے میں پندرہ نوجوان جرمن حسینائیں آخری مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔مقابلہ حسن جیتنے والی لیونی فان ہیسے35 برس کی ہیں اور مس جرمنی بننے والی رواں برس کی تمام لڑکیوں میں سب سے بڑی عمر کی حامل ہیں۔ انہوں نے مقابلہ حسن میں اپنے مستقبل کا مقصد مستند خواتین کو بااختیار بنانا رکھا ہوا تھا۔
یورپ سے سے مزید