• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشان حضرت خواجہ غریب نواز ؒ20 فروری کو لہرایا جائیگا

پشاور( وقائع نگار )ہر سال کی طرح اس سال بھی دربارِ عالیہ حضرت خواجہ سید عبدالستار شاہ بادشاہ جان ؒواقع بیرون ڈبگری میں 25جمادی الثانی بمطابق 20فروری 2020ء بروز جمعرات کو بعد از نمازِ عصر حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری اجمیریؒ کے عرس مبارک کا نشان لہرایا جائیگا۔ عقیدت رکھنے والے ہر خاص و عام کو اِس روحانی محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ نشان حضرت بادشاہ جانؒ اپنی حیات مبارکہ میں اجمیر شریف جا کر حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کے موقع پرلہرایا کرتے تھے ۔
تازہ ترین