• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کانیول ہیڈکوارٹرز کادورہ

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کانیول ہیڈکوارٹرز کادورہ


اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمبر آف کامرس کے صدر محمد احمد کی چیف آف دی نیول اسٹاف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں میری ٹائم سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

امیرالبحر نے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹر آنے پر شکریہ ادا کیا ۔

نیول ہیڈ کوارٹرز میں وفد کو اہم بریفنگ بھی دی گئی،بریفنگ میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مقامی سطح پر دفاعی صنعت کو مزید بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

وفد کے سربراہ نے بحری تجارتی راہداریوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

دورے کا مقصد تاجر برادری اور بحری شعبے کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔