• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا


نوشہرو فیروز میں نیوز چینل کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کی ہلاکت کا مقدمہ 2 روز بعد بھی درج نہیں ہوسکا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس نامزد ملزمان کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

مقتول صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر صحافیوں نے محراب پور تھانے کے سامنے دھرنا دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مقتول صحافی کے بھائی سے تعزیت کی اور عزیز میمن کے قتل کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

گزشتہ روز نوشہرو فیروز میں رپورٹر عزیز میمن کی نماز جنازہ کےبعد تدفین کردی گئی۔

صحافی کی لاش دو روز پہلے محراب پور میں نہر سے ملی تھی اورپولیس نے کیمرا مین اویس قریشی کو حراست میں لےرکھا ہے۔

مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن کا کہناکہ پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے اور محرکات کا پتا لگانے کیلئے ابھی تک کوئی تفتیش نہیں کی۔

حفیظ میمن نے الزا م عائد کیا کہ پولیس نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکےدباو کو کم کرنا چاہتی ہے، عزیز میمن کو جن سے خطرہ تھا وہ اپنے وڈیو بیان میں آگا ہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے 72 گھنٹوں میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی تنظیموں نے محراب پور تھانے کے سامنے دھرنا دیا۔

ادھر گزشتہ رات محراب پور تھانے کے ایس ایچ او عظیم راجپر کو ہٹاکر شہاب کولاچی کو ایس ایچ او محراب پور تھانہ تعینات کردیا گیا۔

تازہ ترین