• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کے اخراج سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

گیس کے اخراج سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس کے اخراج کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ حکومت اور دیگر ادارے مل کر وجہ معلوم کرلیں گے کہ یہ ہوا کیسے؟

ضیاالدین اسپتال میں پراسرار گیس سے متاثرہ افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

انہوں نے کہ سندھ حکومت نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے، یہاں مریضوں کی حالت بہتر ہے، جن مریضوں کا یہاں علاج نہیں ہو رہا، انہیں جناح اور سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین