• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو اب گھر چلے جانا چاہیے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں جب چاہیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہوسکتی ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو اب گھر چلے جانا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو مارچ میں مارچ کریں گے اور مختلف پروگرامز بھی ترتیب دیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت ملک میں ہوں جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن پارٹیز سے گلا جائز نہیں۔

تازہ ترین