• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کی زیر صدارت کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر بلدیات، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی، ماہر موحولیات راشد عثمانی، ڈاکٹر شکیل، کے پی ٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیماڑی واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جو ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرے گی۔

وزارت بحری امور کے مطابق واقعے پر قابو پانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور کیماڑی واقعے میں 200 افراد کے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے 48 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین