• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

مشیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا


مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر کوارنٹائن آپریشنز اور ضروری سامان کی خریداری کے لیے این ڈی ایم اے کے لیے 30 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، نجی شعبے کے ذریعے گندم درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس پرخاتمے کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں سرکاری شعبے کی طرف سے رواں مالی سال کے لیے گندم خریداری کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے اور ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام کے لیے مزید فنڈز کی منظوری سمیت پہلے سے منظور بجٹ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی سے این ڈی ایم اے کو منتقل کیے جانے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین