• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اب موگیمبو کا مشہور کردار نبھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر علی عباس ظفر بولی وڈ کی 1987 کی بلاک بسٹر فلم مسٹر انڈیا کاری میک بنا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفر اس فلم پر کچھ عرصے سے خاموشی سے کام کر رہے ہیں اور فلم کی اصل کہانی کو تھوڑا تبدیل بھی کریں گے۔ مسٹر انڈیا میں انیل کپور، سری دیوی اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق فلم سازوں نے فلم میں موگیمبو کے رول کے لیے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے جبکہ انیل کپور کے کردار کو نبھانے کے لیے رنویر سنگھ سے بات چیت حتمی مراحل میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ شاہ رخ خان کی جانب سے یہ فلم سائن کرنے کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے تاہم رنویر سنگھ نے مبینہ طور پر اس فلم کے مرکزی خیال کو پسند کیا ہے اور انیل کپور کے کردار کو نبھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

تازہ ترین