آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کی 22 ویں برسی آج منائی جائیگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار آغا طالش کی 22ویں برسی 19فروری کو منائی جارہی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1927 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے 1952 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اورپنجابی فلم’’جبرو‘‘ میں ایک مزاحیہ کردار سے آغا طالش فلموں میں ہٹ ہوئے۔آغا طالش نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔انکی مشہور فلموں میں ’’فرنگی‘‘ ، ’’شہید‘‘ ، ’’نیند‘‘،’’زرقا‘‘،’’کنیز‘‘،’’تیرے عشق نچایا‘‘،’’بھریا میلہ‘‘ اور’’ امراؤجان ادا‘‘ شامل ہیں۔آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔پاکستانی فلموں میں کئی یادگار کردار ادا کرنیوالے آغا طالش19 فروری 1998کو انتقال کرگئے مگر ان کی اداکاری مداحوں کو آج بھی یاد ہے۔

دل لگی سے مزید