• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 مسافر ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلانے کا فیصلہ

ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان ریلوے نے 6مسافر ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ان ٹرینوں میں کراچی لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس، فرید ایکسپریس، کراچی حویلیاں کراچی کے درمیان چلنے والی ہزارہ، کراچی پشاور کراچی کے درمیان چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس، کراچی سٹی حیدرآباد کراچی سٹی کے درمیان چلنے والی شاہ عبدالطیف ایکسپریس اور لاہور سیالکوٹ لاہورکے درمیان چلنے والی لاثانی ایکسپریس شامل ہیں۔اس ضمن میں ریلوے ہیڈکوارٹر نے مذکورہ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کے حوالے کرنے بارے خواہشمندکمپنیوں سے انفرادی طور پر ٹیکنیکل اور فنانشل صورت حال سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تازہ ترین