• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سندھ کو ملک کا صوبہ ہی تسلیم نہیں کررہی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو شاید اس ملک کا صوبہ ہی تسلیم نہیں کررہی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب اس صوبے کو سوتیلی ماں سے بھی زیادہ سوتیلا کردیا گیا ہے۔ شہناز انصاری نے اپنی شہادت سے چند روز قبل آئی جی سندھ کو خط لکھا تھا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے کیمپ آفس میں تحریک انصاف کے الیکشن2018میں پی ایس کے امیدوار جان محمد گبول، مزار منگھوپیرکے سجادہ نشین خواجہ غلام حیدر مینگل، احمد خلجی، کپتان گبول، اسحاق رند، ریحان احمد سرہندی، محمد حسین چانڈیو، صفدر حسین شاہ، سمیت سینکڑوں کی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں ثمولیت کے موقع پر کیا۔

تازہ ترین