• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر ثالثی مسترد کرنا مودی کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے70سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو تسلیم نہ کرنا افسوس ناک ہے، کشمیر کے مسئلے پر بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر ملکوں کی ثالثی کو مسترد کرنا مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت جنگی جنون سے باہر آجائے ، پاکستان پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ کر اچھے تعلقات پر توجہ دے،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے پر ترکی اور دیگر اسلامی ملکوں کے خلاف بھی بھارت حکومت نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین