• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، 800 میٹر ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل کھمبوں سے ہٹادیئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ناجائز استعمال کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے گلشن اقبال میں 800 میٹرز سے زائد کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ کے تار بجلی کے کھمبوں پر سے ہٹا دئیے۔یہ کارروائی شہر کے پاور انفرااسٹرکچر پر قائم تجاوزات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے ۔کے الیکٹرک ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ تاربجلی نظام کے درست کام کرنے کی صلاحیت متاثر کر کے غیر محفوظ ماحول پیدا کر رہے تھے اور عوام کے لیے حادثات کا باعث بھی بن رہے تھے۔

تازہ ترین