• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری: قومی اسمبلی میں بحث مباحثہ کا معیار لگاتار گررہا ہے

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) پارلیمنٹ بالخصوص قومی اسمبلی میں بحث مباحثہ کا معیار لگاتار گررھا ہے اسکے دونوں ایوانوں میں قانون سازی اور عوام کے مسائل کی نشاندہی ہونے ان کا حل ڈھونڈنے اور تعمیری تجاویز سامنے لانے کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے برا بھلا کہنے پر زور بیان صرف کیا جاتا ہے ، بسا اوقات یہاں پر ہونے والی بحث چوپال میں روا رکھی جانے والی گفتگو سے بھی پست معیار ہوتی ہے دونوں پارلیمانی ایوانوں کے اجلاس غیر معینہ عرصے کیلئے ملتوی ہوگئے ہیں تاہم توقع ہے کہ سینیٹ کا اجلاس 27فروری جبکہ قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس نو مارچ کو شروع ہوگا۔ یہ طرفہ تماشا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم جو بلحاظ منصب قائد ایوان ہوتا ہے ایک لمحے کیلئے اجلاس میں رونق افروز نہیں ہوتے اسی طرح قائد حزب اختلاف کی نشست بھی اپنے ساکن کا راہ تکتی رہی وہ کسی عذر کے باعث بیرون ملک سدھار گئے تھے جبکہ قائد ایوان، اسی ایوان کے قرب و جوار میں موجود رہنے کے باوجود اس کا رخ کرنے سے گریزاں ہے ۔

تازہ ترین