• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہاڑ جیل میں 50 فیصد سے زائد قیدیوں کا تعلق شیڈول ذات، شیڈول قبیلے اور دیگر پسماندہ طبقات سے ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے جیل شماریات 2018کے مطابق تہاڑ جیل میں 50 فیصد سے زائد قیدیوں کا تعلق شیڈول ذات، شیڈول قبیلے اور دیگر پسماندہ طبقات سے ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں حال ہی میں اعداد و شمار شیئر کیے ہیں جن کے مطابق 2018 میں تہاڑ جیل میں قید 15 ہزار 468قیدیوں میں سے 3ہزار 724شیڈول ذات، 540شیڈول قبیلے اور 4ہزار 63قیدیوں کا تعلق دیگر پسماندہ طبقات سے ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 275 قیدیوں کا تعلق نچلی برادری سے ہے جن میں سے 84فیصد مسلمان ہیں۔ دیگر میں 289سکھ، 348 عیسائی اور 42دیگر ہیں۔

تازہ ترین