• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس آمدن پروگرام، رکشے، مویشی، زرعی آلات اور دیگر چیزیں ملیں گی، وزیراعظم جمعہ کو جنوبی پنجاب سے آغاز کریں گے

اسلام آباد(ایجنسیاں)حکومت نے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت مستحقین میں فی خاندان 60ہزار روپے مالیت تک کے مویشی ، رکشے ‘ ٹھیلے ‘زرعی آلات اوردیگر چیزیں مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلوں میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے اور ایک لاکھ 76 ہزار خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثہ جات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے تحت غریب ترین افراد کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

احساس ‘‘اثاثہ جات اسکیم’’ کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم 21 فروری کو جنوبی پنجاب سے کریں گے۔پروگرام کے تحت فی خاندان 60 ہزارروپے تک کی گائیں، بکریاں، رکشے اور ٹھیلے مفت دیئے جائیں گے۔

60 فیصد خواتین اور 30فیصدنوجوا ن بھی اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے، اس کے علاوہ انہیں اس حوالے سے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ اثاثے ان کے لئے باعزت روزگار کا ذریعہ بنیں۔

تازہ ترین