• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیمی نصاب بدلنا ہوگا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

آئندہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیمی نصاب بدلنا ہوگا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ


لاہور(آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا دنیا میں عدم مساوات کی مثال ہے جبکہ کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔

مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی اور نوجوانوں کو جدید نصاب سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں لمز یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

دوسری جانب ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ خوشی ہے کرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری سکھوں کے دو اہم مذہبی مقامات کو ملاتی ہے، کرتار پور راہداری بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی کلیدی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہو گا آج کے دور میں 2 قسم کی رائے پائی جاتی ہے، کچھ نوجوان سمجھتے ہیں کہ 50سال پہلے کا دور اچھا تھا۔

کچھ سمجھتے ہیں کہ آج کا دور سابقہ دور سے اچھا ہے، نوجوان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔

امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے، محفوظ دنیا کیلئے پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تازہ ترین