• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کنگ حماد یونیورسٹی کیس، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ کنگ حمادنرسنگ یونیورسٹی اسلام آباد کی اراضی کے حصول میں کی جانے والی مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کی اجازت کے حصول کیلئے نیب کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران سیکرٹری نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹسز جاری کردیئے، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا کہ بلٹ اپ پراپرٹی کے ایوارڈ میں کرپشن اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،جبکہ سپریم کورٹ نے 7جنوری کونیب کو اس معاملے کی تحقیقات سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا،انہوںنے عدالت سے اپنا سابق حکم واپس لینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ہسپتال(یونیورسٹی) بن جانے دیجیے ،بہتر ہے کہ نیب کام کرنے سے روکا ہی رہے۔
تازہ ترین