• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانا ہو گا ،مقررین

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پیر کو سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین رحمٰن ملک کی نئی کتاب ’’ کشمیر لہو لہو ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، سینیٹر جاوید عباسی ،سینیٹر مشاہد اللہ خان اور دیگر مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ معاشی مضبوطی کے بغیر کشمیر پر ہماری آواز تو انا نہیں ہو گی، کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کو سیاسی ، اقتصادی اور سماجی طور پر مضبوط بنانا ہو گا، فلسطین ،بوسنیا ہرزی گوینا ، ایران ،مصر اور دیگر ملکوں کے سفیر تقریب میں موجود تھے ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی ،سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر آصف کرمانی ، سینیٹر پیر صابر شاہ ، ایس کے نیازی ،حریت لیڈروں فاروق رحمانی ، مسز شمیم شال، سید نذیر گیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر پارلیمنٹیرنز ،سینئر حکام ،میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز اور دیگر شخصیات موجود تھیں، رحمان ملک نے کہا کہ یہ تقریب بہادر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، میں نے اپنی کتاب “کشمیر بلیڈنگ” کشمیر کی بہادر بیٹی اِنشا مشتاق و شہدائے کشمیر کے نام منسوب کی ہے، کتاب سے حاصل ہونے والی آمدنی شہداء فاونڈیشن کیلئے مختص کی گئی ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کتاب کا مقصد وزیراعظم مودی کا ظالم و بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے اشکار کرنا ہے ، بی جے پی و آر ایس ایس گٹھ جوڑ کا مقصد بھارت کو مکمل ہندو ریاست میں تبدیل کرنا ہے، ہندوتوا کا نظریہ فقط بھارت تک نہیں پورے جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے۔
تازہ ترین